8 ستمبر 2026 - 15:37
پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب: جارحیت پسندوں کے مکمل پشیمان ہونے تک مزاحمت جاری رکھیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم جارحیت کے مقابلے میں بھرپور دفاع کرے گا اور حملہ آوروں کے مکمل پشیمان ہونے تک مزاحمت جاری رکھے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی صدر **مسعود پزشکیان** نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ جنگ کا مخالف رہا ہے اور عوام کے مفادات اور خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کشیدگی اور جنگ سے اجتناب کو ضروری سمجھتا ہے۔

پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ایران نے اب تک بھی جارحیت کے مقابلے میں بہادری کے ساتھ دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی **جارحیت پسندوں کے مکمل پشیمان ہونے تک پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھے گا۔**

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایرانی قوم کے حقوق کا پاسدار رہے گا اور اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha